قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ناصر خان جنجوعہ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں مشیر تعینات کیا گیا تھا۔
ناصر جنجوعہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ اور نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔ ناصر جنجوعہ کو اکتوبر 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
پی ایم اے 59 لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے ناصر خان جنجوعہ کو سلامتی کا مشیر بنانے کا اصولی فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
ناصر خان جنجوعہ پیپلز پارٹی کے آخری دور حکومت میں میجر جنرل (ر) محمود درانی کے بعد فوج سے تعلق رکھنے والے وہ دوسرے شخص ہیں، جنہیں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا۔