راولہ کوٹ(ملت آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اس بار بھارتی اشتعال انگیزی سے مزید 5 شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برہان وانی شہید کی برسی پردنیا بھرمیں کشمیریوں نےبھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا، یہ صورت حال بھارت سے برداشت نہیں ہوسکی اور بھارتی فوج نےاس موقع پر ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے تیترینوٹ، مانوا، ستوال اور چفر کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری میں5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے جن میں 4 خواتین اورایک بزرگ شامل ہیں جب کہ 3 کمسن بچیوں سمیت 5 شہری بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو اس کھلی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جس میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف شہری آبادی کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برہان وانی شہید کی برسی پردنیا بھرمیں کشمیریوں نےبھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا، یہ صورت حال بھارت سے برداشت نہیں ہوسکی اور بھارتی فوج نےاس موقع پر ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق برہان وانی شہید کی برسی پردنیا بھرمیں کشمیریوں نےبھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا، یہ صورت حال بھارت سے برداشت نہیں ہوسکی اور بھارتی فوج نےاس موقع پر ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔