لاڑکانہ (ملت + آئی این پی) لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 10 افراد میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 7 کی تلاش جاری ہے۔ گزشتہ روز کشتی میں سوار 30 زائرین نوشہرو فیروز سے لارکانہ جا رہے تھے کہ دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آ گیا۔ 20 افراد کو گزشتہ روز زندہ نکال لیا گیا تھا جبکہ لاپتہ ہونے والے 10 افراد میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 7 افراد ا بھی بھی لاپتہ ہیں۔ غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
خبرنامہ
لاڑکانہ، دریائے سندھ میں کشتی ڈو ب گئی
