خبرنامہ

لاڑکانہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب گینگ گرفتار

لاڑکانہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کرلیا۔

لاڑکانہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ڈاکو گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق، ملزم اعتبار شیخ کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ تین ڈاکو سزا یافتہ اور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان سے ڈبل کیبن گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔