خبرنامہ

لاہورہائی کورٹ نے فوادچوہدری کوانتخابات لڑنےکی اجازت دےدی

لاہورہائی کورٹ نےفوادچوہدری کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ فوادچوہدری نےکہاہےکہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ مضحکہ خیز تھا،مخالفین کی خوشیاں چوبیس گھنٹوں میں ہی دم توڑ گئیں۔

فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ الیکشن ٹربیونل کا انھیں نااہل کرنےکافیصلہ درست نہیں۔ ان کی درخواست میں ٹربیونل کے فیصلے میں موجود نقائص پرتفصیلی بحث درج کی گئی۔فواد چوہدری نےالیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ جج 1 روز قبل اس درخواست کو مسترد کرچکے تھے،جج صاحب کا یہ اقدام عدالتی مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے این اے 67 جہلم سےفواہدچوہدری کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن کو تین جولائی کے لئے نوٹس جاری کردئےگئےہیں۔

گذشتہ روز اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو تاحیات نااہل قراردیاتھا۔ فوادچوہدری کوآرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل کیاگیاتھا۔ جسٹس عبادالرحمان نے4صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھاجس کے مطابق پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری دیانتداراورامین نہیں رہے۔

فیصلے میں کہا گیا تھاکہ کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں حقائق چھپانے پرانھیٴں نااہل قراردیاگیا۔فوادچوہدری نے3سال میں غیر ملکی دوروں پر32لاکھ سے زائد خرچ کئےجبکہ غیرملکی دوروں کےاخراجات ٹیکس ریٹرن میں ظاہرنہیں کئےگئے۔