خبرنامہ

لاہور: بیدیاں روڈ پر مانانوالہ چوک کے قریب وین میں دھماکہ

لاہور : (مانیٹرنگ ڈیسک)بیدیاں روڈ پر ماناوالہ چوک کے قریب مردم شماری کیلئے جانیوالی ٹیم پر حملہ ، خودکش حملے میں 6 افراد شہید اور 15زخمی ہوئے،شہید ہونیوالوں میں پاک فوج کے3 جوان اور ایک ایئرفورس کا اہلکار شامل ہے۔ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا یا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ، حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا،ابتدائی معلومات کے مطابق 3 جوان ،ایک ایئرفورس کا اہلکار جبکہ 2 سویلین شہید ہوئے،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خود کش حملہ آور کی شناخت کی جا رہی ہے،حملہ آور کے جائے وقوع سے اعضاء ملے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں ،خود کش حملہ آور کی عمر 18 سے 24 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ رانا ثناء اللہ کی دنیا سے گفتگو کی ویڈیو دیکھیں مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں