لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) رینجرز اہلکاروں نے شیرا کوٹ بند روڈ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر شیرا کوٹ کے علاقے میں بند روڈ پر کارروائی کی جہاں ایک مشکوک کار کو روکا گیا جس میں سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔ رینجرز اہلکاروں نے کار میں سوار پانچ ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاذرائع کے مطابق ملزمان سے 35 پستول، 10 پستول نائن ایم ایم، 2 دیسی ساختہ کلاشنکوف، 20 پمپ ایکشن اور 7500 سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خبرنامہ
لاہور: رینجرز کی کارروائی، اسلحہ برآمد، 5 گرفتار
