خبرنامہ

لاہور شاہی قلعہ عوام کیلئے بند

لاہور (ملت + آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے لاہور شاہی قلعے کو عوام کیلئے بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایونٹس کیلئے شاہی قلعہ سیاحوں کیلئے بند کردیا ہے شاہی قلعہ آنے والے سیاحوں کو واپس بجھوایا جارہا ہے دوسری جانب لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کو بند کرنے کے اقدام پر حیرانگی کا اظہار کیالاہور والڈ سٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہی قلعہ والڈ سٹی کے زیر انتظام ہے لیکن ہمیں شاہی قلعہ کو بند کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔