خبرنامہ

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،خاتون سمیت 3 گرفتار

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کو ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا،سکیورٹی حکام نے پنجاب سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،خاتون سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا،ان سے تین خودکش جیکٹ بھی برامد ہوئیں۔ فائر نگ کے تبادلے میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے،ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ازبک معلوم ہوتا ہے،اس نے شلوار اور قمیض پہن رکھی تھی،دہشت گردوں نے دو ماہ قبل مکان کرائے پر لیا تھا،پولیس نے مالک مکان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔