لاہور میں مال روڑ اور شاہدرہ پر دھرنے جاری، کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
لاہور:(ملت آن لائن) اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے باوجود لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرین موجود ہیں۔ دھرنے کے باعث مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر مظاہرین نے دھرنا تاحال ختم نہیں کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ وکلا برادری نے بھی فیض آباد آپریشن کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ متعدد تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے لبرٹی، شاہ عالمی مارکیٹ، اچھرہ بازار اور دیگر مارکیٹیں بند ہیں۔ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہونے سے پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔
دھرنے کے باعث مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر مظاہرین نے دھرنا تاحال ختم نہیں کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ وکلا برادری نے بھی فیض آباد آپریشن کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ متعدد تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے لبرٹی، شاہ عالمی مارکیٹ، اچھرہ بازار اور دیگر مارکیٹیں بند ہیں۔
خبرنامہ
لاہور میں مال روڑ اور شاہدرہ پر دھرنے جاری، کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ