لاہور (ملت + آئی این پی) مال روڈ چیئرنگ کراس دھماکے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی گئی ‘ سہولت کار کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے انعام بھی دینے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق لاہو ر کے مال روڈ پر خودکش دھماکے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نامہ مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اطلاع دینے ولاے کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے اطلاع دینے کیلئے نمبر080011111 جاری کیا ہے جس پر مبینہ سہولت کار کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریف اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔
خبرنامہ
لاہور: چیئرنگ کراس دھماکے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری
