چکوال(ملت آن لائن)چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب فیصلہ کرے گا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔
چکوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہونے جارہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ قوم پاکستان کے ساتھ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب شروع ہوا اور یہی نیا پاکستان ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو کلین چٹ دینے پر قوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی، انصاف کے ادارے اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑے گی تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 8 دن جیل میں گزارے، وہاں کوئی طاقتور، ڈاکو اور مجرم جیل میں نہیں ملا بلکہ وہاں سب غریب لوگ ملے، مجھے ڈاکو پاکستان کی قومی اسمبلی میں ملے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کی گئی جس پر شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے۔