لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، گریٹر اقبال پارک کے ڈائریکٹر جاوید حامد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جاوید حامد صبح گریٹر اقبال پارک اپنے آفس جا رہے تھے کہ سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو گولیاں ان کی ٹانگوں پر لگیں ، جاوید حامد کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاوید حامد نے کسی کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا اندیشہ ہے کہ واقعہ اس کا ردعمل ہو ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
خبرنامہ
لاہور :گریٹر اقبال پارک کے ڈائریکٹر جاوید حامد فائرنگ سے زخمی
