خبرنامہ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا

لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا۔پاکستان عوامی تحریک نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا

پاکستان عوامی تحریک نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کو کل مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے جب کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سےکاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پابندی کے باوجود مال روڈ پر سیاسی جلسے جلوس روکے نہیں جا رہے اور مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے عوام کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کے پاکستان عوامی تحریک کو کل مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور عوامی تحریک سے جواب طلب کرلیا۔