لندن :کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ،گھر منتقل
لندن (ملت آن لائن) برطانوی دارالحکومت لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
جس کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے انہیں اسپتال سےگھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔
کلثوم نواز کو دو روزقبل اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کی نو منتخب رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کے علاج کےسلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کی علاج کے سلسلے میں 3سرجریز ہو چکی ہیں۔
بیگم کلثوم نواز لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر رہائش پذیر ہیں، جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کی تیمارداری کے لیے ان کے ساتھ مقیم ہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو آج کل وطن میں ہیں ان کے بھی اپنی اہلیہ کی ناساز طبیعت کی وجہ سے عنقریب لندن جانے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔