خبرنامہ

لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے

لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن)برطانوی دارالحکومت لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر ان کا استقبال برطانوی ہائی کمشنر اور کرنل(ر)مبشر جاوید نے کیا ۔ واضح رہے کہ میئر لندنصادق خان بھارت کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ اسٹارز سمیت کئی بڑی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ صادق خان نے بھارت میں اپنی ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں ۔ انہوں نے کترینہ کیف کو برطانیہ کی سپر سٹار قرار دیا ہے