لوگوں کو انکی عقائد کی بنیاد پر بھڑکایا جارہا ہے: احسن اقبال
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمیں معلوم ہے ان مظاہرین کے عزائم کیا ہیں۔ اپنے پہلے ردعمل میں احسن اقبال کہتے ہیں منظم سازش کے طور پر پاکستان میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ لوگوں کو انکی عقائد کی بنیاد پر بھڑکایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پوری کوشش ہے کہ جان اور مال کا نقصان نہ ہو۔ انتظامیہ احتیاط کیساتھ جگہ خالی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں ختم نبوت کا قانون پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرے۔
ہمیں معلوم ہے ان مظاہرین کے عزائم کیا ہیں۔ اپنے پہلے ردعمل میں احسن اقبال کہتے ہیں منظم سازش کے طور پر پاکستان میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ لوگوں کو انکی عقائد کی بنیاد پر بھڑکایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پوری کوشش ہے کہ جان اور مال کا نقصان نہ ہو۔ انتظامیہ احتیاط کیساتھ جگہ خالی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں ختم نبوت کا قانون پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔