لیڈرشپ نااہل ہو تو طاقت کمزوری بن جاتی ہے؛پرویز مشرف
ندن:(ملت آن لائن)سابق صدرپرویزمشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ لیڈرشپ نااہل ہوتوطاقت بھی کمزوری میں بدل جاتی ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بیس کروڑ عوام، ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان اور دنیا کی پانچویں بڑی پیشہ ورانہ فوج ایک مضبوط ملک کی علامت ہے۔ مگرلیڈرشپ نااہل ہوتو پوری طاقت کمزوری میں بدل جاتی ہے۔
لندن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ بھارت ہو یا کوئی اور ملک جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اے پی ایم ایل اے برطانیہ کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سابق صدر نے ن لیگ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ جب حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہوگئی ہے تو انہیں ہنسی آتی ہے ۔
پرویز مشرف نے مزید کہا کہ انہوں نے چودہ وزیروں کے ساتھ ملک کو چلایا اور اپنے کسی رشتہ دار کو وزیر نہیں لگایا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بیس کروڑ عوام، ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان اور دنیا کی پانچویں بڑی پیشہ ورانہ فوج ایک مضبوط ملک کی علامت ہے۔ مگرلیڈرشپ نااہل ہوتو پوری طاقت کمزوری میں بدل جاتی ہے۔
لندن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔