متحدہ عرب امارت کو دی کس بات پر مبارکباد
اسلام آباد:(ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے متحدہ عرب امارت کے 46ویں قومی دن کے موقع پر یو اے ای کے اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کوصدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ،ثقافت اور عقیدے کے گہرے بنیاددوں پر استوار تعلقات کو اجاگر کیا اور آئندہ سالوں میں اسے مزید مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے متحدہ عرب امارت کی متاثر کن اقتصادی اور سماجی ترقی کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔
خبرنامہ
متحدہ عرب امارت کو دی کس بات پر مبارکباد