خبرنامہ

مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا،نواز شریف

مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا،نواز شریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوا م نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی ، اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیا گیا بتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔سابق وزیر نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عملاً مضبوط کردیا گیا ہے ، آئین سب سے مقدس ہے ، پارلیمنٹ نے آئین بنایا،پارلیمنٹ آئین کو تبدیل بھی کرسکتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج آپ آئین کی بات کرتے ہیں ، جب ڈکٹیٹرمار شل لا لگاتاہےتو آپ آئین کیساتھ ہوتے ہیں یا ڈکٹیٹرکے؟ آپ کے منہ سے اس طرح کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جب ڈکٹیٹر نے مارشل لا لگایا توآ پ نےآئین کے تحت حلف نہیں لیا۔ نااہل وزیراعظم نے کہا کہ ایک کروڑ عوام کے بنائے گئے قانون کو رد کیا گیا ، نواز شریف سے وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت چھین لی گئی، اب آپ میرا نام بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں۔ انکا کہنا تھا کہ اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 20 کروڑعوام کےجذبات بھی وہی ہیں جوان کارکنوں کےہیں، 20 کروڑ عوا م نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی، پارلیمنٹ کے واضح قانون سے انحراف کرکے مجھے نااہل کیا گیا۔
میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف
اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا تھا کہ 28 جولائی کو میری وزارت چھین لی گئی اور کل کے فیصلے سے مجھ سے مسلم لیگ ن کی صدارت چھین لی گئی، میرا نام محمد نوازشریف ہے، آئین میں کوئی شق ڈھونڈیں جس کی مدد سے میرا نام محمد نوازشریف بھی چھین لیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے آنے والے فیصلے وہ ایک شخص سے متعلق ہیں، جو نواشریف شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں۔