خبرنامہ

مجھ پرلگایا گیاالزام جھوٹ ہے‘ ظفرحجازی

مجھ پرلگایا گیاالزام جھوٹ ہے‘ ظفرحجازی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے دائردرخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ظفرحجازی کی چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ ظفرحجازی کے وکیل مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، مقدمہ غیرقانونی ہے، خارج کیا جائے۔ مدثر ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پرجواب جمع کرایا، اعتراضات دور ہونے پرعدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کردی۔ ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں وفاق اور اسپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا تھا۔ ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفرد جرم عائد رواں برس اکتوبرمیں عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفرد جرم عائد کی تھی۔