خبرنامہ

مذاکرات کے عمل میں شامل ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

مذاکرات کے عمل میں شامل ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شامل ہوتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوپیرحسین الدین کی سفارشات پرعمل کر لینا چاہیے تھا اور اس بات پر زوردیا کہ دھرنا ختم کروانے کے لیے نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہیے تھی۔ کیپٹن (ر) صفدرنے مزید کہا کہ ختم نبوت پر یقین تمام مسلمانوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاج کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور تمام مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیر قانون زاہد حامد نے استعفیٰ پیش کردیا جو کہ وزیر اعظم خاقان عباسی کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔ ہفتے کے دن فیض آباد میں دھرنے میں شریک مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا جس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آپریشن کے دوران متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔