خبرنامہ

مردان یونیورسٹی: مشعال قتل کے بعد مشتعل افراد کے حلف اٹھانے کی ویڈیو منظر عام پر

مردان (ملت آن لائن + آئی این پی) مردان یونیورسٹی میں مشعال کے قتل کے بعد مشتعل افراد کے حلف اٹھانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،مشتعل افراد نے مشعال کے قتل کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حلف اٹھایا کہ جو کسی کا نام لے گا وہ غداری کا مرتکب ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق مشعال کے قتل مشتعل افراد کی حلف اٹھانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں مشتعل افراد نے مشعال کے قتل کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حلف اٹھایا کہ جو کسی کا نام لے گا وہ غداری کا مرتکب ہوگا،ویڈیو میں تقریر کرنے ولا عارف مشعال قتل کیس میں گرفتار افراد میں شامل ہے۔