خبرنامہ

میری جے آئی ٹی میں پیشی پروالد کی آنکھوں میں تشویش دیکھی، مریم نواز

لاہور(ملت آن لائن)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشیویش دیکھی تاہم انہیں بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی۔
جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاو دیکھے، کئی مشکلات، آزمائشوں کا سامنا کیا اور مخالفین کو شکست دی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف شفیق اور محبت کرنے والے والد ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ والد کو بتایا کہ آپ کی بیٹی ہوں ، آپ نے میری تربیت کی ہے اس لیے گھبراؤں گی نہیں اورنہ ہی کسی قسم کے خوف کا شکار ہوں گی اور نہ دباؤ کے آگے جھکوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ظلم وناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی۔