خبرنامہ

مسئلہ کشمیر پر دو روزہ عالمی پارلیمانی سیمینار؛ دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) مسئلہ کشمیر پر دو روزہ عالمی پارلیمانی سیمینار 5،6جنوری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز( پی آئی پی ایس) میں منعقدہو گا،یورپ ،نارتھ امریکہ اور ملک سے معروف سکالرز مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف پہلو ؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ دفتر خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق ینگ پارلیمنٹرین فورم کی جانب سے پانچ اور چھ جنوری کو کشمیر پر ایک عالمی پارلیمانی سیمینار منعقد کیا جا ئے گا۔سیمینار میں تین پینل ڈسکشن ہو ں گی۔یورپ ،امریکہ اور ملک سے کشمیر پر معروف سکالرز اور سپیکرز سیمنار میں شرکت کریں گے۔سیمینار کے شرکاء مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف پہلو ؤں پر روشنی ڈالیں گے۔سیمینار کی وجہ سے ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔سیمینار کا انعقادپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اتا ترک بلاک اسلام آ با د میں کیا گیاہے۔(و خ )