اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی پنجاب سے مختص نشستوں پر 18 سبکدوش ہونے والی اسمبلی کی اراکین کو دوبارہ ٹکٹ دیئے گئے ہیں ان میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست طاہرہ اورنگزیب پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شائستہ پرویزملک، مریم اورنگزیب،شیزہ فاطمہ خواجہ، زہرہ ودود فاطمی، کرن ڈار، رومینہ خورشید عالم، زیب جعفر، شہناز سلیم، سیما جیلانی، مائزہ حمید،شکیلہ لقمان، ردا خان، عامرہ خان، نگہت میر، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، عفت لیاقت اور خالدہ منصور کو دوبارہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ مرحوم رجب علی خان بلوچ کی اہلیہ عائشہ رجب بلوچ، عائشہ غوث پاشا، مسرت آصف خواجہ ،ڈاکٹر ثمینہ مطلوب، منیبہ اقبال، مہوش سلطانہ، بیگم عشرت اشرف ، سعدیہ ندیم اور تمکین اختر نیازی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔پنجاب سے سابق وزیر انوشہ رحمن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
خبرنامہ
مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کو دوبارہ ٹکٹ دے دیئے
