مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دستخطوں سے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ جمع کرارہے ہیں۔
نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل، سپریم کورٹ کا فیصلہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے ن لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا۔ عدالتی فیصلے سے سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے