مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ مستعفی
لاہور:(ملت آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔ پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئے۔ پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے۔ ن لیگ کے 5 ارکانِ اسمبلی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پیر سیالوی پر چھوڑ دیا نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ارکان اسمبلی کے استعفوں میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی، اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے دے رہے ہیں۔ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئے۔ پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے۔ ن لیگ کے 5 ارکانِ اسمبلی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پیر سیالوی پر چھوڑ دیا نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ارکان اسمبلی کے استعفوں میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی، اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے دے رہے ہیں۔