خبرنامہ

مسٹر جندال وزیر اعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں، مریم نواز

ملت نیوز: وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بھارتی بزنس ٹائیکون سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات کے متعلق اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جندال نواز شریف کے پرانے دوست ہیں، ملاقات کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات گزشتہ روز مری میں ہوئی۔ سجن جندال کی سربراہی میں 3 رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز 12 بجکر 5 منٹ پر پاکستان پہنچا۔ بھارتی وفد نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا وقت مری میں گزارا۔ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے بھارتی وفد خصوصی طیارے سے واپس روانہ ہوا۔ Mr. Jindal is an old friend of the Prime Minister. Nothing secret about the meeting & should not be blown out of proportion. Thank you. — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 27, 201