خبرنامہ

مشرف کی پارٹی سےنہیں،انکےاچھےاخلاق سےمتاثرہوں،گلالئی

عائشہ گلالئی کا

عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی آفشور کمپنیاں ہیں، ایک سوال کے جواب میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی سے نہیں، بلکہ ان کے اچھے اخلاق سے متاثر ہوں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تقریروں اور نعروں سے قوم تنگ آچکی ہے، حکمرانوں کے پاس کروڑوں کا بینک بیلنس ہے۔

اس موقع پر بھی عائشہ گلالئی عمران خان کو نہ بھولیں اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کافی جائیدادوں کے مالک ہیں، عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گھر بیٹھے 18لاکھ روپے کی تنخواہ لی، سوال یہ ہے کہ عمران خان پر ہی نوازیشیں کیوں؟ نواز شریف کا نعرہ ہونا چاہیے تھا کہ مجھے ہی کیوں نکالا، حکمراںوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عائشہ گلالئی نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ آر او کا فیصلہ اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اس سے قبل مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات دائرکیے تھے۔ جس پر ریٹرننگ آفیسر نے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کیا۔

اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی حلقے کے عوام کے مفادات میں الیکشن نہیں لڑ رہیں ،وہ عمران خان پر نازیبا اور غیراخلاقی میسجز کا ثبوت نہیں دے سکیں اور نہ ہی انہوں نے الزامات پر کوئی ایف آئی آر درج کرائی۔اعتراض کنندہ کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62، 63 پرپورا نہیں اترتی، خود کوبے گناہ ثابت کرنے کے لئے عوام کومیسجزکا ریکارڈ فراہم کریں۔
اس پر عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میرے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے،میں نے ایک ہفتے پہلے بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہے۔ ریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کیا۔