مقبوضہ بیت المقدس کیخلاف احتجاج،31 فلسطینی زخمی
غزہ:(ملت آن لائن) فلسطینی امریکی فیصلے کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں پر چڑھ دوڑے اور احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں برسا دیں جبکہ آنسو گیس کی زبرست شیلنگ کی گئی، جس سے درجنوں شہری زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب امریکی فیصلے کے خلاف حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطین میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فلسطینی وزیر تعلیم نے اساتذہ اور طلبہ کو احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبرنامہ
مقبوضہ بیت المقدس کیخلاف احتجاج،31 فلسطینی زخمی