خبرنامہ

مقبوضہ کشمیر؛ برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر؛ برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے بعد برفانی تودہ گرنے سے3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریس میں گزشتہ رات شدید برف باری کے بعد فوج کی 36 راشٹریہ رائفلز کا کیمپ برفانی تودہ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں اب تک 5 فٹ برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ بھارتی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجیوں کی ہلاکت کو بعد علاقے میں ریسیکو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔