مقصد پانے کیلئے کشتیاں جلا دیتا ہوں: عمران خان
میانوالی: (ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان دوسروں کے کلچر کے غلام بن چکے ہیں، دنیا سے پیچھے رہ جانے کے سبب ہماری قوم الجھن میں مبتلاء ہے اور ہم مغربی ثقافت سے متاثر ہیں مگر دنیا میں کہیں بھی جائیں، اپنے ملک اور شناخت کو نہ بھولیں کیونکہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔
…
اہم خبر
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز مل کیس کی سماعت سے معذرت کر لی
میرے سامنے کیس آفس کی غلطی سے لگ گیا، پاناما کیس میں حدیبیہ پیپر مل کیس کھولنے کی استدعا کی گئی تھی، لگتا ہے دفتر نے میرا پاناما کا فیصلہ نہیں پڑھا: جسٹس آصف سعید کھوسہ
اسلام آباد: حدیبیہ پیپرز مل کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا میرے سامنے کیس آفس کی غلطی سے لگ گیا، پاناما کیس میں حدیبیہ پیپرز مل کیس کھولنے کی استدعا کی گئی تھی، لگتا ہے دفتر نے میرا پاناما کا فیصلہ نہیں پڑھا۔ واضح رہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حدیببہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کیلئے نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دیا تھا۔ جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کیخلاف حدیبیہ پیپرز مل ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ نیب نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ریفرنس دوبارہ کھولنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ نیب نے پاناما کیس میں پانچ رکنی بینچ کی آبزرویشن پر اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اکتوبر 2011 میں نیب کو اس ریفرینس پر مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ حدیبیہ ریفرنس مشرف دور میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے 25 اپریل 2000 کو لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شریف خاندان کے لیے ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔ اسحاق ڈار بعدازاں اپنے اس بیان سے منحرف ہو گئے تھے اور ان کا موقف تھا کہ یہ بیان انھوں نے دباؤ میں آ کر دیا تھا۔