ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری، سنگا کارا آئوٹ
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے چھٹے اور دن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کی اہم وکٹ 8 کے اسکور پر گر گئی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میںاسلام آباد کے کپتان رومان رئیس نے گزشتہ دو میچوں میںنصف سنچریاں اسکور کرنے والے مایہ ناز بیٹسمین کمارا سنگاکارا کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں سنگاکارا کو ایک چانس ملا تھا ،لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور میچ کے تیسرے اوور میں اپنا کیچ آصف علی کو تھما بیٹھے ۔