ملتان(آئی این پی)ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 581 کے انجن میں ٹیک آف سے قبل آگ لگ گئی ،مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ، فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر انجن میں لگی آگ بجھادی ۔اتوار کو ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانے والے اے ٹی آر 42طیارے پرواز پی کے 581کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کو سٹارٹ کرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی ، فلائیٹ میں تمام مسافر محفوط رہے ۔بعد ازاں فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر انجن میں لگی آگ بجھادی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 7دسمبر کو بھی اے ٹی آے42طیارے کا ایک انجن ناکارہ ہونے پر ہونے والے حادثے میں عملے سمیت 48افراد جاں بحق ہو گئے تھے
خبرنامہ
ملتان سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیار ے کے انجن میں ٹیک آف سے قبل آگ لگ گئی
