ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں نیب نے مزید 15 افسران کو طلب کر لیا
لاہور: (ملت آن لائن) طلب کیئے گئے افسران 26 اور 27 فروری کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
ملتان میٹرو بس کرپشن کیس مین نیب نے پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے 15 افسران کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کے لیئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ طلب کیے گئے افسران میں موجودہ ڈی سی نادر چٹھ، سابقہ ڈی سی زاہد سلیم گوندل سمیت ایکسائز، ضلعی گونمنٹ کے موجودہ اور سابقہ 15 افسران کو 26 اور 27 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے 31 افسران نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق اس سے پہلے طلب کیے گئے افسران بھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔