خبرنامہ

ملکی حالات تسلی بخش نہیں، نواز شریف

ملکی حالات تسلی بخش نہیں، نواز شریف
لندن: (ملت آن لائن) نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو، اسپیکر قومی اسمبلی کے خدشات کی تائید کر دی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی حالات تسلی بخش نہیں۔ نواز شریف نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور کو مثالی قرار دیا، دہشتگردی کے پھر سر اٹھانے اور سی پیک سلو ڈاؤن ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔ عدالتی پیشیوں پر سوال ہوا تو سابق وزیراعظم نے غالب کا شعر پڑھ کر دلچسپ اظہار کیا۔ یاد رہے نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں۔