خبرنامہ

ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 9ارب 75کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 9ارب 75کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 24 ارب 95کرور روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے تھے۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کے لئے 31 کروڑ 38لاکھ ‘ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے 80کروڑ ‘ صوبوں کی پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے ایک ارب 54کروڑ ‘ نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ کے لئے 2 ارب 29 کروڑ‘ ای پی آئی پروگرام کے لئے 4ارب 35کروڑ ‘ ایم این سی ایچ پروگرام کے لئے 2ارب 19کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔