خبرنامہ

ممبئی حملوں سےمتعلق متنازع انٹرویوپرنوازشریف کولاہورہائی کورٹ کانوٹس

ملک میں آئین

ممبئی حملوں سے متعلق متنازع انٹرویو پر نواز شریف کو لاہورہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔بغاوت کی کارروائی سےمتعلق درخواست پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔

ممبئی حملوں سےمتعلق متنازعہ انٹرویوپرنوازشریف مشکل میں آگئے۔ بغاوت کی کارروائی کی درخواست پرنوازشریف کونوٹس جاری کردیا۔ اس حوالےسےشاہد خاقان عباسی کو بھی لاہورہائی کورٹ میں وضاحت دینا ہوگی۔

کیس کی سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ درخواست گزارکےوکیل نے دلائل دئیے کہ نوازشریف کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتاہے۔

اسی معاملے پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاہم اجلاس کی کارروائی نوازشریف کو بتائی جوحلف کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے صحافی سرل المیڈا کو ملتان ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول کو بھی شواہد کا حصہ بنایا ہے۔