ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری
کراچی:(ملت آن لائن) نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کی جانب سے ہوم سیکریٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ نے 52 دہشت گرد جس میں خودکش بمبار بھی شامل ہیں ملک کے مختلف شہروں میں اہم اور حساس تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنا سکتے اس کے علاوہ دہشت گرد تعلیمی اداروں ، بس اڈوں ، مارکیٹس اور اقلیتی برادری کے منعقدہ پروگروامز میں بھی دہشت گردی کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ دہشت گرد کب اور کس وقت پر دہشت پھیلا سکتے ہیں لہذا سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی فول پروف بناتے ہوئے دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی واردات کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے۔
خبرنامہ
ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری