پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان ایک بار پھر پیشگوئیوں کے میدان میں آگئے کہتے ہیں عمران خان کی حکومت زیادہ نہیں چل سکے گی، ساتھ ساتھ یہ انکشاف بھی کردیا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کا نام حتمی نہیں ہے
پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء منظوروسان نےعمران خان کی حکومت کے متعلق اہم پیشنگوئی کردی ، کہا کہ عمران خان کی حکومت دوسے ڈھائی سال تک کی مدت پوری کر پائے گی۔
منظوروسان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مزاکرات کیے جاسکتے ہیں، وزیراعلی سندھ کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، وزیراعلی سندھ نام فائنل قیادت کرے گی۔