مڈھ رانجھا میں مناظر علی رانجھا کی کامیابی پر حامیوں کا جشن
حویلی میاں شیر علی میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا،مہمانوں میں مٹھائی تقسیم
مڈھ رانجھا (ملت آن لائن)حلقہ پی پی 74سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں مناظر علی رانجھا کی رہائش گاہ پر حلقہ بھر سے لوگ آکر انہیں مبارک باد دیتے رہے ۔ مناظر علی کی جیت کی خوشی میں ان کی رہائش گاہ حویلی میاں شیر علی میں جشن کا سماں رہا اور انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا جہاں ن لیگ کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔