اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مہمند ایجنسی ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 لیویز اہلکار وں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کی صبح مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر اہلکاروں نے دو خود کش حملہ آوروں کو اندر گھسنے سے روکا تو ایک حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارموقع پر شہید جبکہ 3 لیویز اہلکار وں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ، اہکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
خبرنامہ
مہمند ایجنسی ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پرخود کش دھماکہ، 3 شہید
