خبرنامہ

میاں صاحب راز شیئر کریں اور پسِ پردہ شخص کو برطرف کریں:آصف زرداری

میاں صاحب راز

میاں صاحب راز شیئر کریں اور پسِ پردہ شخص کو برطرف کریں:آصف زرداری

لاہور: (ملت آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 4 سال تک نواز شریف نے جو چھپائے رکھا، کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے، میاں صاحب کے پاس کوئی راز ہے تو شیئر کریں اور پردے کے پیچھے موجود شخص کو برطرف کریں۔سابق صدر آصف زرداری نے راجا پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال تک نواز شریف نے جو چھپائے رکھا کاش وہ ہمیں اس وقت بتا دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی راز میاں صاحب کے پاس ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج تک ہم لائے گئے ہیں؟ لائے تو کوئی اور جاتے رہے، حکومت یا اپوزیشن میں سے اگر وہ نہیں، تو بتائیں پردے کے پیچھے کون ہے؟ اور جو پردے کے پیچھے ہیں انہیں برطرف کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نواز شریف کا عمرہ قبول کرے لیکن انکا دورہ کامیاب نہیں ہو سکا، جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، اس وقت کیوں میاں نواز شریف نہیں بولے؟..

………………..

اس خبر کو بھیپڑھیے…پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرغور

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کے موقف پر تفصیلی غور کیاجارہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سید نوید قمر، غلام احمد بلور، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہداللہ، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ اور صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود ہیں۔ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظوراجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔ جس کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور پاکستان کے جوابی موقف پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے۔