خبرنامہ

‘میاں صاحب! راستہ ناپیں، حکومت جا رہی ہے’

‘میاں صاحب! راستہ ناپیں، حکومت جا رہی ہے’
ملتان: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملتان جلسے میں نواز شریف کو نشانے پر رکھ لیا۔ کہنے لگے کہ ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کوئی مسئلہ کھڑا نہیں کیا لیکن اب کر یں گے۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو اللہ تعالی نے نکالا، جج تو صرف وسیلہ بنے۔ انہوں نے جوش خطابت میں کہا کہ میاں صاحب! راستہ ناپیں، حکومت جا رہی ہے۔ ہم نے سرکار کے خلاف کوئی سازش نہیں کی لیکن اب کر سکتے ہیں۔