خبرنامہ

میاں صاحب کو مشکل میں آصف زرداری یاد آتے ہیں: رحمان ملک

میاں صاحب کو مشکل میں آصف زرداری یاد آتے ہیں: رحمان ملک

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پا لستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف علی زرداری یاد آجاتے ہیں وہ بتائے کہ وہ کس کے کہنے پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کالا کوٹ پہن کر میاں صاحب کس کو خوش کرنا چاہتے تھے۔ آصف علی زرداری ایک منجھے سیاستدان ہیں وہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کام نہیں کرتے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا میاں صاحب یہ بتائے رات کی تاریکی ہماری حکومت کیخلاف وہ کس سے ملتے رہے۔ پیپلز پارٹی گالیاں نہیں دیتی، میاں صاحب بتائے کس کے کہنے پر پوری عمر گالیاں دیتے رہے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب چوہدری افتخار سے ملکر پیپلز پارٹی کیخلاف سازیشیں کس کے کہنے پر کرتے رہے۔

دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم کسی کو خوش کرنے کی نہیں نواز شریف کے دھوکے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا اور انہوں نے سودے بازی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مشرف سے معافی لی اور معاہدہ کرکے باہر چلے گئے، بینظیر اورآصف زرداری نے نوازشریف کے ماضی کے جرائم معاف کرکے ان سےہاتھ ملایا، ہاتھ ملاکرچھرا گھونپنے میں بھی نوازشریف کا کوئی ثانی نہیں۔