خبرنامہ

میرے اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے: جہانگیر ترین

میرے اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں نے کوئی چیز نہی چھپائی، میرا کاروبار شفاف ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کردیے تھے۔ ’میرے خیال میں میری اپیل ابھی زیر سماعت ہے۔

مجھے امید ہے کہ نظر ثانی اپیل میں میرے حق میں فیصلہ آئے گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی چیز نہیں چھپائی، میرا کاروبار شفاف ہے۔ خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہونے والی نااہلی کی مدت کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے نااہلی کو تاحیات قرار دے دیا ہے۔ فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تاحیات نا اہل ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ‌ نے 15 دسمبر 2017 کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔