میرے گھر پر ہلاکت تو درکنار، کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا: چودھری نثار
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چودھری نثار علی خان نے وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وہ بے سروپا الزامات سے گریز کریں۔ کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں 3 گھنٹوں میں دھرنا کلئیر کرا دوں گا۔ اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ ملک کا وزیرِ داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔ عہدے کا تقاضا تھا کہ احسن اقبال آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر ہلاکت تو درکنار، کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔ احسن اقبال نا اہلی چھپانے کیلئے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔
چودھری نثار علی خان نے وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے وہ بے سروپا الزامات سے گریز کریں۔ کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں 3 گھنٹوں میں دھرنا کلئیر کرا دوں گا۔ اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ ملک کا وزیرِ داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔ عہدے کا تقاضا تھا کہ احسن اقبال آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔
خبرنامہ
میرے گھر پر ہلاکت تو درکنار، کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا: چودھری نثار