لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ انتخابات ہوتے ہیں، اپوزیشن کرنا بھی (ن) لیگ کے لیے کوئی نئی بات نہیں، ہم جواں مردی سے اپوزیشن کریں گے، (ن) لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا ہے، ایک شخص جسے عدالت نے نااہل کیا وہ جہاز میں لوگوں کو لیے پھرتا تھا، عمران خان نے جو (ق) لیگ کی قیادت کے لیے کہا تھا میں وہ لفظ نہیں دہرا سکتا، گٹھ جوڑ اور مفاد کی سیاست کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔