الیکشن مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پرپی ٹی آئی رہنما اورسابق وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک نے معافی مانگ لی۔
الیکشن مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنےکےمعاملےپرالیکشن کمیشن طلبی پر پرویزخٹک کےوکیل پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ پرویز خٹک نے جو کہا وہ غیراختیاری تھا۔الیکشن کمیشن کوبتایاگیاکہ پرویزخٹک نے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن نےپرویزخٹک کی میڈیاپرمعافی مانگنےکی تفصیلات طلب کرلیں۔
چیف الیکشن کمشنرنےوکیل سے سوال کیا کہ پرویزخٹک نےجوکہاوہ آپ نےسنا ہے؟۔ وکیل نےجواب دیاکہ بتایا نہیں گیا کہ کس تقریرپرنوٹس ہوا۔چیف الیکشن کمشنرنےجواب دیاکہ وہ سننےکانہیں دیکھنےکاہے۔
پرویزخٹک کےنازیباالفاظ کےاستعمال کافیصلہ9اگست کوسنایاجائےگا۔ کیس کی سماعت9اگست تک ملتوی کردی گئی۔